فری لانسنگ آج لاکھوں لوگوں کے لیے روزگار کا ذریعہ ہے۔ لیکن سچ یہ ہے کہ زیادہ تر بیگنرز چند بڑی غلطیاں کر کے اپنی محنت ضائع کر بیٹھتے ہیں۔ اگر ان غلطیوں سے بچا جائے تو فری لانسنگ آسان اور کامیاب ہو جاتی ہے۔

آگے بڑھنے سے پہلے یہ ضروری ہے کہ ہم فری لانسنگ کی تعریف سمجھیں کہ یہ ہے کیا چیز!
فری لانسنگ کام کرنے کے اُس طریقے کا نام ہے جس میں کوئی شخص کسی ادارے یا کمپنی کا مستقل ملازم بننے کے بجائے اپنی صلاحیتیں، اسکلز اور خدمات مختلف کلائنٹس کو ایگریمنٹ یا پروجیکٹ کی بنیاد پر فراہم کرتا ہے۔

اب آتے ہیں اس میں ہونے والی اغلاط کی جانب
غلطی نمبر 1: صرف پروفائل بنا لینا اور یہ سمجھنا کہ کام خود بخود آ جائے گا،بہت سے لوگ Fiverr ، Upwork اور اس جیسے دیگر پلیٹ فارمز یا سوشل میڈیا پر پروفائل بنا کر چھوڑ دیتے ہیں۔ اور ان کا خیال ہوتا ہے کہ اب اگلا بندہ خود آگے میرے دروازے پہ دستک دے گا حالانکہ ایسا نہیں ہوتا۔
پروفائل اور آئی ڈی بنا لینا یہ پہلا قدم ہے، اصل کام ہے روزانہ gigs اپڈیٹ کرنا، پروپوزل بھیجنا اور کلائنٹس کو follow-up کرنا، کلائنٹ کے کام کو اپنا کام سمجھ کر بہتر کرنا۔

غلطی نمبر 2: ہر چیز میں ماہر بننے کی کوشش کرنا، یعنی کلائنٹ نے کہہ دیا آپ کیا کرسکتے ہیں؟ جواب اسے یہ مل رہا ہے کہ میں سب کچھ کر لیتا ہوں !
اس سے کلائنٹ کنفیوز ہوجاتا ہے، صرف وہی اسکل دکھائیں جس میں آپ واقعی strong ہیں، پھر اس کے اردگرد سروسز بڑھائیں۔ اسپیشلسٹ بنیں، جینرل نہیں۔ کوئی ایک اسکل آپ کی پاس پہلےایسی ہونی چاہیے جس میں آپ کہہ سکیں کہ میں اس اسکل کا اسپیشلسٹ ہوں ، اس کے بعد اسکل بڑھانا چاہیں تو کوئی حرج نہیں لیکن اس میں بھی بہتر یہی ہے کہ ان اسکلز کے ماہرین سے کام کروائیں۔

غلطی نمبر 3: کم قیمت لگانا صرف اس لیے کہ آرڈر آ جائے، اس کم قیمت والی عادت سے آرڈر تو آ سکتا ہے لیکن محنت کے مقابلے میں فائدہ نہیں ملتا۔ آپ پوری زندگی 500 یا ہزار روپے پہ کام کرکے دیتے رہتے ہیں ،
بہتر یہ ہے کہ مارکیٹ ریسرچ کریں، اپنی ویلیو کے مطابق پرائس رکھیں۔ شروع میں تھوڑا کم ٹھیک ہے لیکن اتنا بھی نہیں کہ فائدہ ہی نہ ہو۔ آپ نے 12 گھنٹے لگا کے ایک ڈیزائن بنایا اور اس کی قیمت 1000 لے لی تو یہ تو وہ عام مزدور بھی لے رہا ہے جسے نے کوئی تعلیم حاصل نہیں صرف وزن اٹھانا جانتا ہے۔

غلطی نمبر 4: کمیونیکیشن اسکل کی کمی،زیادہ تر آرڈرز اس لیے miss ہو جاتے ہیں کیونکہ فری لانسر اپنی بات پروفیشنل انداز میں سمجھا نہیں پاتا۔اسے یہ پتہ ہی نہیں ہے کہ سامنے والے سے بات کیسے کرنی ہے۔صرف ہنر مند ہونا کافی نہیں ہے بلکہ ہنر پیش کرنے کا سلیقہ بھی بہت معنی رکھتا ہے۔
کمیونیکیشن کو ایک الگ اسکل سمجھیں۔ چھوٹے میسجز، کلئیر لینگویج اور کلائنٹ کی ضرورت کو دو بار confirm کرنا، یہ سب آپ کو آگے لے جاتے ہیں۔

غلطی نمبر 5: مستقل مزاجی سے کام نہ کرنا یہ بھی آج کی بڑی بیماری ہے، آج کام کیا، کل چھوڑ دیا، ہفتے بعد پھر یاد آیا، یہ رویہ فری لانسنگ کو ناکام بنا دیتا ہے۔روزانہ کا ٹائم فکس کریں۔ چاہے 2 گھنٹے ہی کیوں نہ ہوں، لیکن consistency آپ کو رزلٹ تک لے جائے گی۔ اور آپ کے ساتھ چلنے والے لوگ بھی آپ سے خوش ہونگے۔

آخری سبق یہ ہے کہ فری لانسنگ شارٹ کٹ نہیں ہے۔ یہ ایک مکمل بزنس ہے جس میں patience، strategy اور skills تینوں ساتھ چلتے ہیں۔ اگر آپ نے ان 5 غلطیوں سے بچنے کا عزم کر لیا تو ان شاءاللہ کامیابی آپ کا مقدر ہے۔
آپ کے پاس جو بندہ کام کروانے کے لیے آرہا ہے اسے صرف کلائنٹ نہ سمجھیں ،کہ بس پیسے بٹورے اور سائیڈ پہ ہوگیا، بلکہ اس کے کام کو اپنا کام سمجھیں ، اس کے کام کو بہتر کرنے میں اپنا جی جان لگا دیں ۔ ان شاءاللہ یہ صفات آپ کو بہت آگے لے جائیں گے۔

ہمارا کام تھا بانٹنا سو بانٹ دیا ، آپ کا کام ہے عمل کرنا وہ کیجئے اور دعاوں میں یاد رکھیں!

اعجاز اللہ خان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس ظاہر نہیں کیا جائے گا۔ Required fields are marked *